علاج کیلئے خرچ سے دل برداشتہ شخص کی خودکشی

حیدرآباد /29 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) کلثوم پورہ کے علاقہ میں ایک شخص نے بیماری کے اخراجات سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 22 سالہ روی جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ درگا نگر کلثوم پورہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ گذشتہ 15 سال سے یہ شخص شوگر کے مرض کا شکار تھا جس کو ہر دن دو مرتبہ انسولین کی ضرورت پڑتی تھی اور اس بیماری کے اخراجات کو برداشت کرنے سے یہ مزدور پیشہ شخص قاصر تھا ۔ جس نے دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اقدام کرلیا اور کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس کلثوم پورہ مصروف تحقیقات ہے ۔