علاج میں کوتاہی سے کام لینے حکومت پر نواز شریف کا الزام

اسلام آباد ۔ 9 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : پاکستان کے محروس سابق وزیراعظم نواز شریف نے آج وفاقی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ دانستہ طور پر ان کے علاج میں کوتاہی سے کام لے رہی ہے ۔ ان کے قلب سے متعلق عارضہ کا درست علاج نہیں کررہی ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے بھائی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے 3 مرتبہ وزیراعظم رہ چکے نواز شریف کی دیکھ بھال نہیں کی جارہی ہے ۔ ان کی صحت میں دن بہ دن ابتری آرہی ہے ۔ ڈاکٹرس نے کہا کہ انہیں نواز شریف کا علاج شروع کرنے سے متعلق کوئی حکم موصول نہیں ہوا ہے ۔ قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ حکومت نواز شریف کی صحت کے بارے میں لاپرواہی سے کام لے رہی ہے ۔۔