علاج میں تساہلی کے خلاف سرکاری ڈاکٹرس کو کارروائی کا انتباہ

کریم نگر /23 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرکاری ڈاکٹرس کی تساہلی کے ساتھ علاج کرنے پر سخت کارروائی کی جائے گی ۔ ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے ایک صحافتی بیان میں یہ انتباہ دیا ۔ گمبھی راؤ پیٹ میں ایک حاملہ کو زچگی کے وقت علاج و معالجہ کرنے میں تساہلی برتنے اور نومولود کی موت کا سبب بننے والی ڈاکٹر سپریا کو ملازمت سے برخواست کیا گیا۔ ضلع کلکٹر نے یہ بات بتائی ۔ اسی کیس میں ڈاکٹر اسپورتی کو بھی وجہ نمائی نوٹس دی جائے گی ۔ سرکاری ڈاکٹرس ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض نبھانے کی ہدایت کی ۔ حاملہ خواتین کو طبی خدمات فراہم کرتے وقت ضروری احتیاطی اقدامات ک رنے کی ہدایت کی ۔