عقیل خاں قتل کیس میں مزید 2 گرفتار

حیدرآباد۔ 3 جولائی (سیاست نیوز) عبداللہ پور میٹ پولیس نے عقیل خاں قتل کیس میں مزید 2 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ جبکہ اور تین افراد مفرور بتائے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق تاحال عقیل خاں کے سنسنی خیز قتل کیس میں 5 افراد کی گرفتاری عمل میں آچکی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس ونستھلی پورم مسٹر گاندھی نارائنا نے بتایا کہ 27 سالہ یٰسین خاں ساکن چونے کی بھٹی شاہ علی بنڈہ اور 22 سالہ سہیل علی ساکن جہاں نما کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 3 جون کے دن عقیل خاں کا قتل کردیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں پولیس نے 11 جون کے دن زبیر، یونس اور ناصر کو گرفتار کیا تھا اور مزید افراد کی گرفتاری کیلئے پولیس مصروف تحقیقات ہے۔