عظیم پریم جی کے فرزند رشاد پریم جی وپرو بورڈ کے صدرنشین مقرر

ممبئی 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وپرو کے ارب پتی بانی عظیم پریم جی کے فرزند 38 سالہ رشاد پریم جی کو ترقی دے کر یکم مئی سے کمپنی کے بورڈ کا صدرنشین مقرر کیا گیا ہے۔ رشاد، عظیم پریم جی کے سب سے بڑے بیٹے ہیں۔ وہ وپرو میں 2007 ء میں شامل ہوئے تھے اور اُنھوں نے کمپنی کی حکمت عملی کے تعین میں اہم کردار ادا کیا تھا اور اِس کے مختلف شعبوں کا انضمام کیا تھا۔ وپرو کے 9 رکنی بورڈ کے صدر کی حیثیت سے عظیم پریم جی ہندوستان کے تیسرے دولت مند ترین انسان تھے جن کے پاس 16.4 ارب امریکی ڈالر دولت موجود تھی۔ رسالہ فوربس کے بموجب رشاد کی وپرو بورڈ کے صدرنشین کی حیثیت سے ترقی کمپنی میں اُن کی شمولیت کے 8 سال بعد منظر عام پر آئی ہے۔