عظیم مقصدی جلسہ میں جناب عامر علی خاں کی شرکت پر اظہار تشکر و مبارکباد

محبوب نگر۔/3اکٹوبر، ( فیکس ) نامور صحافی و دردمند ملت جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر ’سیاست‘ کے محبوب نگر میں 2اکٹوبر میں منعقدہ عظیم مقصدی جلسہ میں مخاطبت بالخصوص 12فیصد مسلم تحفظات کے سلسلہ میں لگاتار کوشش جاری رکھنے پر جناب حلیم بابر صدر بزم کہکشاں و تمام شعراء نے موصوف کو مبارکباد دی اور اظہار تشکر کیا۔ اس کے علاوہ جناب سید تقی الدین سکریٹری جہانگیر پیراں آئی ٹی آئی کی قیامگاہ پر جناب عامر علی خاں کی تہنیتی تقریب منعقد ہوئی جس میں موصوف کی گلپوشی و شال پوشی کی گئی۔ اس موقع پر احباب نے ادارہ سیاست کی زبردست ستائش کی کہ وہ 12فیصد تحفظات کی تحریک میں اپنا خون جگر صرف کررہا ہے اور اس کی کوششوں سے ہر سمت سے تحفظات کی گونج اُٹھ رہی ہے جس کے یقیناً مثبت ثمرات مرتب ہوں گے ۔ بعد نماز عصر جناب عامر علی خاں حیدرآباد کیلئے روانہ ہوگئے۔