نیویارک۔ 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) باکسنگ دنیا کا عظیم نام محمد علی اپنی72 ویں سالگرہ منائی۔ لیجنڈری ہیوی ویٹ باکسر 17 جنوری 1942ء کو امریکہ میں پیدا ہوئے۔ 1964 میں 22 سال کی عمر میں عالمی ہیوی ویٹ چیمپئن بنے۔70ء کی دہے میں علی نے اسلام قبول کیا۔ 20 سالہ باکسنگ کیریئر میں انہوں نے صرف پانچ مقابلوں میں شکست کا سامنا کیا۔40 سال کی عمر میں سبکدوش ہونے والے محمد علی کو ان کے فلاحی کاموں، انسانی حقوق کے علمبردار اور شاعر کی حیثیت سے بھی جانا جاتا ہے۔لیکن تاریخ میں محمد علی کو ہمیشہ باکسنگ کا شہنشاہ مانا جائے گا۔