عظیم اتحاد کی کامیابی سے جنگل راج کی واپسی : امیت شاہ

مظفر پور ۔ /4 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اگر عظیم اتحاد بہار میں برسراقتدار آجائے تو یہ جنگل راج 2 ہوگا ۔ بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ نے آج انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر نتیش کمار بدعنوان کانگرنس کا صرف ایک نقاب ہیں اور آر جے ڈی کے ساتھ اس کا اتحاد ریاست میں کوئی ترقی نہیں لاسکتا ۔ کانگریس کے دور میں 12 لاکھ کروڑ روپئے کے اسکام ہوئے ہیں اور آر جے ڈی کا بہار میں 15 سالہ دور حکومت بھی جنگل راج سے کم نہیں تھا ۔
سشما سواراج کا عظیم اتحاد کے خلاف عوام کو انتباہ
سمستی پور ۔ /4 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ سشما سواراج نے آج رائے دہندوں کو عظیم سیکولر اتحاد کی کامیابی کے بارے میں خبردار کیا اور کہا کہ اگر یہ اتحاد برسراقتدار آجائے تو بہار میں جنگل راج کا دوسرا دور شروع ہوجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی تیزرفتار ترقی کیلئے این ڈی اے کا برسراقتدار آنا ضروری ہے ۔