عظیم اتحاد کی تائید میں مسلم لیگ کی عنقریب مہم

آئی یو ایم ایل کے ریاستی صدر محمد امتیاز حسین کا بیان

کاغذ نگر۔/13نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ کے 119 حلقوں میں عظیم اتحادکے ذریعہ کانگریس پارٹی کے حق میں عنقریب مہم چلانے کا آغاز کیا جائے گا اور آئی یو ایم ایل (IUML) پارٹی کے خلاف جانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا پارٹی قائدین کو انتباہ دیا گیا۔ تفصیلات کے بموجب انڈین یونین مسلم لیگ تلنگانہ اسٹیٹ صدر محمد امتیاز حسین نے بذریعہ فون سیاست نیوز کو بتایا کہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں تلنگانہ میں انڈین یونین مسلم لیگ پارٹی اور تلنگانہ کانگریس پارٹی دونوں کے درمیان عظیم اتحاد ہوچکا ہے۔ اس لئے تلنگانہ کے 119 حلقوں میں آئی یو ایم ایل پارٹی کی جانب سے کانگریس پارٹی کی تائید میں انتخابی مہم چلانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی اور بی جے پی کے دور حکومت میں مسلمانوں کو نقصانات ہوئے ہیں۔