عظیم اتحاد میں شامل ہونے مسلم لیگ کا غیر مشروط اعلان

فرقہ پرستوں کو اقتدار سے دور رکھنا ضروری
مسلم لیگ کے قومی جنرل سکریٹری عبدالغنی کی پریس کانفرنس
نظام آباد :13؍ نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )انڈین یو نین مسلم لیگ ریاست تلنگانہ نے آنے والے انتخا با ت میں فسطائی اور فر قہ پر ست طا قتوں کو اقتدارسے دُور رکھنے کے لئے قوم و ملّت کے عظیم مفا د میں ریاستی سطح پر کانگریس کی تا ئید و عظیم اتحاد میں شامل ہونے کا غیر مشروط اعلان کیا۔ IUMLکے قومی قا ئدین کی نگرانی میں کا نگریس کی اعلیٰ قیا دت سری آ ر سی کنٹیا جی تلنگانہ کانگر یس انچارج، TPCCپریسڈینٹ سری اُتم کما ر ریڈی جی ،AICCسکر یٹریز سر ینواس کر شنن، جناب سلیم احمد صاحب کے سا تھ مکمل گفتگو کے بعد عظیم اتحا د میں شامل ہو نے کا اعلان کیا۔انڈین یو نین مسلم لیگ کے تلنگانہ ریا ست کے جنر ل سکر یٹری جناب عبد الغنی نے پر یس کا نفر نس کو مخا طب کر تے ہوئے کہا کہ TRSحکومت نے گذشتہ انتخا با ت میں مسلم اقلیتوں کے سا تھ کئے جا نے والے وعدے پو را کر نے میں نا کام رہے،جیسا کہ تعلیم اور روزگار میں مسلمانوں کو 12%تحفظات ، وقف بورڈ کو جوڈیشل طاقت دیکر وقف اِملاک کا تحفظ ،آلیر فر ضی انکا ئونٹر میں 5مسلم نوجوانوں کو شازش کے تحت تلنگانہ پو لیس نے قتل کردیا، جس کی کے سی آر حکو مت نے (SIT)سے جا نچ کروانے کا وعدہ کیا تھا ۔ چار سال کا وقفہ گزر جانے کے با وجود تحقیقا ت عمل میں نہیں آئی واضح رہے کے اس واقعہ کو انڈین یو نین مسلم لیگ کے سابقہ صدر مر حوم ای احمد صاحب رکن پا رلیمنٹ نے لو ک سبھا میں اُٹھاتے ہوئے اس واقع کی سخت الفا ظ میں مذمت کی اور مطالبہ کیا تھا کہ آلیر انکا ئو نٹر کی سی بی آئی یا جو ڈیشل انکوائری کر وائی جائے اور اس واقعہ میں ملو ث تمام خا طی افراد کو سزا دی جائے ، چار سال کے وقفہ کے بعد بھی ملز مین کے خاندان انصاف کے منتظر ہیں۔ جب کہ پا رلیمنٹ میں وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ای احمد صاحب کو تیقن دیا تھا کہ ریا ستی حکو مت سے رپورٹ طلب کی جا رہی ہے، رپورٹ آجانے کے بعد مناسب کاروائی کا تیقن دیا تھا۔ اس کے علاوہ عبدالغنی نے کہا کہ چار سالوں میں مسلم اقلیتوں کے لئے حکو مت کی جا نب سے دل خوش کر نے والا بجٹ کا اعلان کیا گیا، لیکن اس کا 35تا 40فیصد سے زائد حصہ مسلما نوں کی فلا ح و بہبود پر خرچ نہیں کیا گیا۔عبدالغنی نے کے سی آر حکومت پر الزام لگا تے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس حکو مت نے مرکز میں مو دی حکو مت کی ہر لحاظ سے کھلی اور مکمل تائید کر رہی ہے۔ جیساکہ نوٹ بندی، جی ایس ٹی ، طلا ق ثلاثہ (شر یعت میں مد ا خلت) ، صدر اور نائب صدر کے انتخابات اور ٹی ڈی پی کی پا رلیمنٹ میں تحریک عد م اعتماد میں بی جے پی سر کار کا سا تھ دیتے ہوئے یہ ثا بت کر دیا کہ وہ اقلیتوں خا ص کر مسلما نوں کے خلا ف ہے ۔ کے سی آر کے ان مخالف مسلم اقلیتی پا لیسیوں پر مسلم لیگ تلنگانہ نے غور وفکر کر تے ہو ئے یہ طئے کیا کہ آنے والے ریا ستی اسمبلی انتخابا ت میں عظیم اتحاد کا ساتھ دیگی۔ جس کو مر کزی مسلم لیگ کی قائدین نے قبول کر تے ہوئے تا ئید کا اعلان کیا ۔ اس موقع پرمسلم لیگ کے ریاستی صدر محمد امتیاز حسین ، ریا ستی جنر ل سکر یٹری عبدالغنی ،ریاستی نائب صدور شیخ مجا ہد، رفیق الرحمن ، ایم۔ اے مقیت(سابقہ کارپو ریٹر)، شیخ محمد سلیم، ریاستی سکریٹریز خواجہ معین الدین ، ایم۔اے نعیم ، سید غو ث ، محمد اظہر الدین ،ریا ستی کو آرگا نائزینگ سکریٹری محمد عبدالماجدکے علاوہ آرسی کنٹیا جی تلنگانہ انچارج، ٹی پی سی سی سکر یٹریز سر ینوان کر شنن ، سلیم احمد اور سابقہ ایم پی مدھو گوڑ یا شکی و دیگر مو جو د تھے۔