عطا پور میں قحبہ گری کا ریاکٹ بے نقاب

حیدرآباد۔/27جنوری، ( سیاست نیوز ) راجندر نگر کے علاقہ عطا پور میں قحبہ گری کے ایک ریاکٹ کو اسپیشل پولیس ٹیم نے بے نقاب کردیا۔ شمس آباد کی ایس او ٹی ٹیم نے عطا پور پلر نمبر 215 کے قریب ایک اسپا سنٹر پر دھاوا کیا ایس او ٹی ذرائع نے بتایا کہ ایک خفیہ اطلاع پر ہم نے کارروائی کرتے ہوئے دو افراد بشمول ایک گراہک اور آرگنائزر کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ ان کے چنگل سے ایک خاتون کو آزاد کروالیا گیا جس کے ذریعہ جسم فروشی کا کاروبار کروایا جارہا تھا۔ پولیس کے مطابق مائنڈ اینڈ باڈی ویلنس کے نام سے چلائے جارہے اس اسپا سنٹر کا اصل آرگنائزر سمیر کو پولیس نے مفرور بتایا ہے۔ پولیس نے اس جسم فروشی کے ٹھکانے سے 24625 نقد رقم کو بھی ضبط کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔