حیدرآباد /7 جنوری ( سیاست نیوز ) عطاپور کے علاقہ میں سرقہ کی سنگین واردات پیش آئی جہاں نامعلوم سارقوں نے ایک مکان سے تقریباً 20 تولا طلائی زیورات اور چاندی کا سرقہ کرلیا ۔ ڈیٹکٹیو انسپکٹر راجندر نگر مسٹر پرساد نے بتایا کہ لکشمی نواس اپارٹمنٹ عطاپور کے علاقہ میں سنتوش ریڈی نامی شخص کے مکان میں سرقہ کیا گیا ۔ سنتوش ریڈی اپنی بیوی کے ساتھ باہر اور اس کی لڑکی کالج گئی ہوئی تھی ۔ ریڈی 3 بجے واپس آیا تو تب تک اس کے مکان سے سرقہ کرلیا گیا ۔
حصول ملازمت میں ناکامی پر خودکشی
حیدرآباد /7 جنوری ( سیاست نیوز ) ملازمت کی تلاش میں ناکامی سے دلبرداشتہ ایک انجینئیر نے خودکشی کرلیا ۔ الوال پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 21 سالہ سریناتھ نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلیا ۔ سریناتھ اپنی انجینئیرنگ کی تعلیم مکمل ہونے کے بعد روزگار تلاش میں تھا ۔ جس کو مناسب روزگار ملنے میں دشواری پیش آرہی تھی اور وہ ناکام ہو رہا تھا جس نے دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اقدام کرلیا ۔