عصمت ریزی کے 3 ملزمین گرفتار

حیدرآباد ۔ یکم / نومبر (سیاست نیوز) حیات نگر پولیس نے 20 سالہ لڑکی کی عصمت ریزی میں ملوث تین ملزمین کو گرفتار کرلیا ۔ انسپکٹر مسٹر جے نریندر گوڑ نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کو رات دیر گئے  کار میں جبراً پدا عنبر پیٹ کے سنسان علاقے کو منتقل کیا گیا جہاں پر اس کی عصمت ریزی کی گئی ۔ مقامی افراد نے متاثرہ لڑکی کو دیکھ کر پولیس کو آگاہ کیا جس کے نتیجہ میں پولیس نے ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے اور انہیں کل عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔