عصمت ریزی کے ملزم کا پولیس اسٹیشن میں اقدام خودکشی

حیدرآباد /17 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ فلک نما پولیس اسٹیشن میں ایک شخص نے مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کی ۔ تاہم پولیس نے اس کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے فوری ہاسپٹل منتقل کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اغواء اور عصمت ریزی کے معاملہ میں ایک شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا تھا اور پولیس کی مبینہ مارپیٹ اور تفتیش کے دوران وہ کمزور پڑھ گیا اور اس نے تنہائی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خودکشی کی کوشش کی ۔ اس خصوص میں انسپکٹر فلک نما محمد شاکر حسین نے بتایا کہ ایک شخص کو پوچھ تاچھ کیلئے طلب کیا گیا تھا جس کے سینہ میں تکلیف کی شکایت پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا ۔ انہوں نے مارپیٹ اور اقدام خودکشی کی باتوں کو مسترد کردیا اور پولیس پر الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ۔