عصمت ریزی کے جرم میںسزائے عمر قید

بیدر 6 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع بیدر کے بھالکی تعلقہ مالیگاوں میں 2012 میں ایک 5سالہ لڑکی کی عصمت دری کئے جانے کے مقدمہ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے سماعت کے بعد ملزم کو عمر قید کی سزا اور 10 ہزار روپئے جرمانہ عائد کر کے فیصلہ دیا ہے۔ بھالکی تعلقہ کے موضع مالیگاوں میں 17 ڈسمبر 2013 کی رات 9 بجے 5 سالہ لڑکی کی اسی گاوں کے دیانند ولد ششیش راو بھورالے نامی 30 سالہ شخص نے عصمت دری کی تھی۔ اس تعلق سے بلسور پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا تھا۔ بسوا کلیان کے سی پی آئی نے تحقیقات کر کے عدالت میں چارج شیٹ داخل کی تھی۔ اس مقدمے کی سماعت کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سنجیو کمار ہنچائے نے ملزام کو عمر قید اور 10ہزار روپئے جرمانہ عائد کر کے فیصلہ دیا ہے۔ حکومت کی جانب سے پبلک پراسیکیوٹر این ڈی لمبائی نے کامیاب پیروی کی ہے ۔