عصمت ریزی میں ملوث چار نوجوان گرفتار

میڈپلی پولیس کی کارروائی ، مزید ایک ملزم کی تلاش جاری
حیدرآباد ۔ /27 اگست (سیاست نیوز) خاتون مزدور کی اجتماعی عصمت ریزی میں ملوث چار نوجوانوں کو میڈیپلی پولیس نے آج گرفتاری کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 21 سالہ خاتون کو امو عرف اکرم ، عباس ، زبیر ، شاہنواز نے اس کے شوہر اور دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ اغوا کرتے ہوئے جھاڑیوں میں آٹو لیجاکر اجتماعی عصمت ریزی کی ۔ پولیس نے بتایا کہ مذکورہ ملزمین نے ٹاٹاایس آٹو کو اپنے قبضہ میں لیکر نارا پلی ، سبتاگری کے لے آؤٹ سروے نمبر 8 ، 9 ، 26 میں لیجاکر اجتماعی عصمت ریزی کی اور پولیس میں شکایت درج نہ کروانے کی دھمکی دی ۔ متاثرہ خاتون کے قبضے سے 3 ہزار روپئے نقد رقم اور موبائیل فون چھین لیا گیا ۔ پولیس نے مذکورہ گرفتار ملزمین کو جیل بھیج دیا ہے اور جبکہ ایک ملزم روی کی تلاش جاری ہے ۔