عصمت ریزی سے بچنے کیلئے خاتون نے خود کو باتھ روم میں بندکرلیا

حیدرآباد۔/26اپریل، ( سیاست نیوز) یوسف گوڑہ علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں عصمت ریزی سے بچانے کیلئے ایک خاتون نے اپنے آپ کو باتھ روم میں بند کرلیا۔ انسپکٹر بنجارہ ہلز مسٹر کے سرینواس نے بتایا کہ 18سالہ خاتون متوطن ضلع اننت پور آندھرا پردیش روزگار کی تلاش میں حیدرآباد منتقل ہوئی تھی اور اس نے چھوٹی فلموں میں معاون ادکارہ کی حیثیت سے کام کرنے لگی۔ کل رات اس کا ایک پڑوسی رتنا کمار جو ٹی وی چیانل میں ڈبنگ آرٹسٹ ہے خاتون کے رشتہ داروں کی عدم موجودگی کا علم ہونے پر وہ اس کے مکان میں داخل ہوگیا اور اس کی عصمت ریزی کی کوشش کی۔ خاتون نے رتنا کمار کی اس حرکت سے بچنے کیلئے خود کو باتھ روم میں بند کرلیا اور کئی گھنٹوں کے بعد اس نے اپنے پڑوس کے لوگوں کو اس واقعہ سے آگاہ کیا۔ پولیس بنجارہ ہلز نے رتنا کمار کو گرفتار کرلیا۔