عصر حاضر میں ادب و اخلاق کے ساتھ فنی تعلیم ضروری

کریم نگر /28 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آج کے سائنسی ترقی یافتہ دور میں بچوں کو جو تعلیم دی جارہی ہے ۔ اس میں انسانیت کے جذبہ کو ابھارنے اخلاق و آداب سکھانے کی طرف توجہ دی جانے کی ضرورت ہے ۔ سرواسکھشا ابھیان پراجکٹ آفیسر ڈی ای او ایس سرینواس چاری نے مشورہ دیا ۔ کریم نگر ضلع سروا سکھشا ابھیان کے زیر اہتمام منعقدہ ضلع کے اسکولس میں برسر خدمت فنی تعلیم ٹیچرس کے جائزہ اجلاس سے انہوںن ے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذہنی دباؤ کسی الجھن پر پریشانیوں میں مبتلا آج سماجی دور میں کئی ایک بدبختانہ افسوسناک واقعات ہو رہے ہیں ۔ اس کے مکمل انسداد کیلئے اخلاق و آداب اور فنی تعلیم کافی معاون ہوگی ۔ ہر اپر پرائمری اسکولس میں ایک گھنٹہ کا وقت اخلاق و آداب انسانی خدمت اقدار تربیت کے ساتھ ذہنی جسمانی ورزش کی تربیت کا انتظام ہونا چاہئے مشورہ دیا تاکہ کسی بھی پریشانی میں جذبات سے متاثر ہوکر کوئی غلط قدم نہ اٹھا پائے ۔ حکومت کو چاہئے کہ تلعیمی نصاب میں آداب و اخلاق اور جسمانی ورزش کے ساتھ کوئی بھی فنی تعلیم و تربیت شامل ہونا چاہئے ۔ طلباء و طالبات ابتداء ہی سے صحیح راستے پر چلنے لگیں ٹیچرس انہیں ذمہ دارانہ طریقہ سے تعلیم دیں ویلگانور زیڈ پی ہائی اسکول کے ٹیچر سریش کمار کے زیر قیادت مختلف عنوانات پر بنائی گئی تصاویر کی نمائش نے کافی متاثر کیا ۔ زیڈ پی ہائی اسکول ٹیچر لکشماچاری کے تربیت یافتہ بچوں اے چاری کے بھکتی گیتوں کو پیش کریت ہوئے سبھی کو میہوت کردیا ۔ ونگارہ اسکول کے ٹیچر ہیمارانی نے کچھ بھکتی گیت گا کر سبھی کو مسحور کردیا ۔ اس اجلاس میں نائب ناظم تلعیمات کے آنندم سروسکھشا ابھیان ضلع نگرانکار آفیسر اے پربھاکر راؤ سی ایم او ڈی سرینواس اے ایس او روی نندن راؤ ریسورس پرسن سوامی ٹی بھوپتی ایم آر نریندر بھرت وغیرہ شریک تھے ۔