عصری ہتھیاروں کے سسٹمس کیلئے نئی حکمت عملی درکار : نارائنا مورتی

حیدرآباد 20 فروری (پی ٹی آئی) ڈائرکٹر ریسرچ سنٹر امارات (آر سی آئی) بی ایچ وی ایس نارائنا مورتی نے آج کہاکہ عصری تقاضوں کے مطابق اسلحہ کے سسٹمس کی طلب پوری کرنے کے لئے نئی حکمت عملی بروئے کار لانا پڑے گا۔ اُنھوں نے یہاں سسٹم انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے موضوع پر دو روزہ ورکشاپ کا افتتاح کیا۔ بعدازاں آر سی آئی کے جاری کردہ بیان میں نارائنا مورتی کے حوالے سے کہا گیا کہ گزشتہ دہے میں انجینئرنگ سسٹمس کی پیچیدگی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ آج نہایت عصری ٹیکنالوجی سے لیس ویپن سسٹمس درکار ہے، کم لاگتی ہتھیار چاہئے، ماحولیات کو کم سے کم نقصان پہنچانے والے اسلحہ درکار ہیں جو اپنے نشانے پر ٹھیک ٹھیک پہونچیں۔ ریسرچ سنٹر امارات حیدرآباد میں واقع کلیدی ڈی آر ڈی او لیباریٹری ہے ۔ یہ لیاب میزائیل سسٹمس کے ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کی سرگرمیوں سے جڑا ہے اور یہاں سے ہندوستانی مسلح افواج کے لئے ہتھیاروں کی ضرورتوں پر کام ہوتا ہے۔