بھٹکل ۔ 23 ۔ اپریل ( ذریعہ ای میل ) مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈیمی پوسٹ باکس نمبر 30 بھٹکل کرناٹک کے زیراہتمام عصری اسکولوں کیلئے اسلامی نقطہ نظر سے نصابی کتابوں کی تیاری کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے اور کوشش کی جارہی ہے کہ دیومالائی تہذیب اور غیراسلامی ثقافت وغیرہ سے ہماری عصری نصابی کتابوں کو پاک رکھا جائے اب تک L.K.G اور U.K.G اور 1st STD کی انگلش ریڈر ، ریاضی (Maths) ، جنرل نالج (G.K) ، سوشل اسٹڈیز ، اردو پڑھائی و لکھائی اور کنڑ وغیرہ کی بیس سے زائد کتابیں تیار ہو کر ملٹی کلر میں خوبصورت گرافک کے ساتھ چھپ کر آچکی ہیں اور بیرون ہند سے بھی طبع ہو کر ملک و بیرون ملک کے سینکڑوں مسلم اسکولوں میں داخل نصاب ہوچکی ہیں دیگر درجات کی نصابی کتب کا کام بھی جاری ہے ۔ امید ہے کہ ہمارے عصری تعلیم کے مسلم ادارے اسلامی بنیادوں پر تیار ان عصری نصابی سیریز سے اپنے اسکولوں میں فائدہ اُٹھائیں گے ، اگر نمونہ کی کتابیں دیکھنا چاہتے ہیں تو اکیڈیمی سے ای میل nadviacademy@hotmail.com ، فون نمبر 9343410190/9901324005 پر رابطہ کر کے یہ کتابیں منگواسکتے ہیں ۔