ریاستی وزیر فینانس و سیول سپلائیز ایٹالہ راجندر کی مخاطبت
کریم نگر /28 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جرائم کی تحقیقات اور خاتمہ میں کریم نگر پولیس عصری ایجادات سہولتوں مختلف آلات کے استعمال اور استفادہ میں سرفہرست ہے اور کریم نگر پولیس کی کارکردگی قابل ستائش ہے ۔ ریاستی وزیر سیول سپلائیز و فینانس ایٹالہ راجندر نے اس خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جرائم کی تحقیقات کیلئے بدلتے حالات ، ترقی یافتہ سائنسی دور میں جو بھی آلات مشینیں ایجاد کے بعد دستیاب ہو رہے ہیں ۔ فوری ان کے استعمال میں کریم نگر پولیس ریاست بھر میں سب سے پہلے مقام پر ہے ۔ عوام کی جان و مال کی حفاظت ، پرامن ماحول کے قیام کیلئے پولیس کی خدمات واقعی قابل تعریف ہیں ۔ کریم نگر کمشنریٹ مستقر پر جمعرات کی شام وزیر ایٹالہ راجندر راپڈ کاپ کے طریقہ کار کا افتتاح کیا اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ حکومت کے قیام کے بعد عوام کو تحفظ ملا ہے ۔ امن و امان کی برقراری پر اطمینان حاصل ہوا جس کیلئے پولیس دن رات مصروف ہے ۔ پولیس کچھ اس طرح کوشش کر رہی ہے کہ ریاست کیلئے ایک مثال قائم ہوجائے ۔ مجرمین میں ڈر خوف پیدا ہو رہا ہے ۔ جرم کرنے پر پکڑنے جانے کا یقین ہوتا جارہا ہے ۔ پولیس کمشنر کملاسن ریڈی نے کہا کہ آج ہم عصری آلات کے استعمال کی وجہ سے عوام کی جان و مال کی حفاظت میں کامیابی حاصل کر رہے ہیں ۔ اب فوری عوام کی شکایت پر حرکت میں آنے راپڈ کاپ طریقہ کار عمل میں لایا گیا ہے ۔ کمشنریٹ میں برسر خدمت مختلف شعبہ جات پولیس ملازمین مختلف قسم کی خدمات کے اوقات کسی بھی قسم کی رکاوٹ الجھن کے بغیر کام کرنے کیلئے راپڈ کاپ کے تحت بلوکوٹس گاڑیاں بائیک باڈوارم کیمرے تشکیل دیا گیا ہے ۔ اس موقع پر زیڈ پی چیرپرسن تلا اوما رکن اسمبلی بالکشن ، گنگولا کملاکر کریم نگر رینج ڈی آئی جی بلدیہ کمشنر شسنانک ضلع کلکٹر سرفراز احمد وغیرہ موجود تھے ۔