عشق کا عبرت نام انجام حاملہ لڑکی ساقط حمل کے بعد فوت

حیدرآباد /7 اگست ( سیاست نیوز ) ونستھلی پورم کے علاقہ میں ڈاکٹر کی مبینہ لاپرواہی اور نامراد عاشق کی کوشش کے سبب لڑکی فوت ہوگئی ۔ جو شادی سے قبل ہی حاملہ ہوگئی تھی ۔لڑکی کے والد ملیش نے بیرم گوڑہ علاقہ امین پور پٹن چیرو سے ونستھلی پورم پہونچکر پولیس میں شکایت کروائی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 19 سالہ ہریکا جو بیرم گوڑہ کے علاقہ کے ساکن کی بیٹی کی جان پہچان اور دوستی مدھو نامی شخص سے تھی ۔ اس نے ہریکا کے ساتھ زبردستی کرتے ہوئے اس کو ڈرا دھمکاکر اس کی عصمت ریزی کی اور چند روز بعد لڑکی حاملہ ہوگئی ۔ اس بات کا پتہ چلنے کے بعد مدھو نے 6 اگست کو سریشا نامی خاتون کے ہمراہ پہونچکر ہریکا کو اپنے ساتھ لے گیا اور اس کا ٹسٹ کروایا جیسے ہی ڈاکٹر نے حاملہ ہونے کی تصدیق کردی ۔ اس نے ڈاکٹر جس کا نام شکایت گذار نے پولیس کو گریجا رانی بتایا ہے اس سے حملہ ساقط کروانے کی خواہش کی تاہم 10 ہزار روپئے میں معاملہ طئے پائی اور آبریشن کے دوران ہریکا کی صحت بگڑ گئی ۔ جس کو دلسکھ نگر کے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ فوت ہوگئی ۔ پولیس ونستھلی پورم نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔