حیدرآباد ۔ /27 جولائی (سیاست نیوز) عشق میں ناکامی سے دلبرداشتہ ایک نوجوان نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 24 سالہ جی سری راملو ساکن سرور نگر نے آج صبح اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے بتایا کہ وہ گزشتہ چند ماہ سے ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا لیکن اس نے شادی سے انکار کردیا جس سے وہ دلبرداشتہ ہوگیا تھا ۔ سری راملو نے انتہائی اقدام اٹھاتے ہوئے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔