حیدرآباد ۔ /23 فبروری ۔ (سیاست نیوز) عشق میں ناکامی کے باعث ایک شخص نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ کشائی گوڑہ پولیس کے بموجب 25 سالہ ایم پرشانت ساکن سینک پوری نے کل رات اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ پرشانت ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا اور وہ اس میں ناکام رہا ‘ جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پولیس نے پرشانت کی نعش کو گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کیا جہاں پر پوسٹ مارٹم کیا گیا ۔