عسکریت پسندی کی تائید بند کرنے پاکستان سے محبوبہ مفتی کی اپیل

سرینگر ۔ 4 اپریل۔ ( سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر جموںو کشمیر محبوبہ مفتی نے پاکستان سے کہاہے کہ وہ ریاست میں عسکریت پسندی کی سرپرستی بند کرے اور امن کی بحالی میں تعاون کرے تاکہ بات چیت کا عمل شروع ہوسکے ۔ انھوں نے اننت ناگ لوک سبھا حلقہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ  پڑوسی ملک سے اپیل کرتی ہیں کہ عسکریت پسندی کی تائید کی پالیسی ختم کرے ۔
گاؤ رکھشک نہیں روزگار کی ضرورت :سی پی ایم
نئی دہلی ۔ 4 اپریل۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ملک کے نوجوانوں کو گاؤ رکھشک کمیٹیوں یا عاشقی کرنے سے روکنے کیلئے اسکواڈس کی ضرورت نہیں بلکہ تعلیم اور روزگار کی ضرورت ہے ۔ سی پی آئی (ایم ) نے بی جے پی زیراقتدار مرکزی اور یوپی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ پارٹی جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری نے کہاکہ نوجوانوں کو تعلیم ، اچھی صحت اور روزگار فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جانے چاہئیں ۔ انھوں نے کارپوریٹ اداروں سے قرض کی وصولی پر بھی زور دیا ۔