عزیز قریشی کی گورنر میزورم کے طور پر حلف برداری

ایزوال۔ /9جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) گورنر میزورم کی حیثیت سے آج عزیز قریشی نے راج بھون کے دربار ہال میں حلف لیا۔ اس تقریب میں چیف منسٹر اور بعض کابینی وزراء ، ارکان اسمبلی اور اسمبلی عہدیدار شریک تھے۔مرکزی حکومت نے 30ڈسمبر کو عزیز قریشی کا اترا کھنڈ سے میزورم تبادلہ کردیا تھا۔