عزیز بن سالم کو تین میڈل

حیدرآباد 26 ڈسمبر ( راست) ماسٹر اتھیلیٹک اسو سی ایشن آف تلنگانہ کے زیر اہتمام کریم نگر میں منعقدہ پہلے تلنگانہ ماسٹر اتھیلٹک چمپئن شپ 2014 میں حیدرآباد کے ویٹرن اتھیلیٹ جناب عبدالعزیز بن سالم نے 60+عمر کے زمرہ میں ایک گولڈ اور دو سلور میڈل جیتے ہیں۔ اے پی ایس آر ٹی سی کے ریٹائر ڈ ملازم جناب اے بی سالم نے لانگ جمپ میں 3.79 میٹرس کی کامیابی کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا۔

محمد علی کو سلور مڈل
حیدرآباد 26 ڈسمبر (راست)76 واں کیڈٹ اور سب جونیر نیشنلس ٹیبل ٹیسن ٹورنمنٹ جو راجمندری میں کھیلا جارہا ہے، تلنگانہ اسٹیٹ سب جونیر بوائز ٹیم نے ایک سنسنی خیز سیمی فائنل میں گوا کی ٹیم کو 3-0 سے ہرا کر فائنل میں پہنچے۔ فائنل میاچ میں کانٹے کی ٹکر کے مقابلہ میں انہیں سلور مڈل حاصل ہوا ۔ تلنگانہ ٹیم کے ابھرتے ہوئے محمد علی جنہوں نے اپنی ٹیم کوسلو مڈل دلانے کیلئے اہم رول ادا کیا ۔محمد علی کے کوچ محمد یوسف جو ایک ویژن ٹیبل ٹینس انٹرنیشنل پلیئر ہیں ۔ مدینہ مشن ہائی اسکول کے طالب علم ہیں۔