عریاں فلموں کی سی ڈیز فروخت کرنے والا شخص گرفتار

حیدرآباد /2 اپریل ( سیاست نیوز ) سائبرآباد پولیس نے کشائی گوڑہ علاقہ سے ایک شخص کو گرفتار کرلیا جو عریاں فلموں کے سی ڈیز فروخت کر رہا تھا ۔ پولیس نے دھاوے کے دوران 40 سی ڈیز ضبط کرلئے اور اس شخص کو کشائی گوڑہ پولیس کے حوالے کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 24 سالہ ایم پرشوتم جو کملانگر میں رہتا تھا ۔ اس نے ایک مندر کے قریب میوزک سنٹر قائم کیا تھا اور گانے بجانے کے سی ڈیز فروخت کرنے کی آڑ میں وہ عریاں فلموں کے سی ڈیز بھی فروخت کر رہا تھا ۔ پولیس نے ایک خفیہ اطلاع پر دھاوا کرتے ہوئے پرشوتم کو گرفتار کرلیا اور ضبط شدہ اشیاء کے ساتھ کشائی گوڑہ پولیس کے حوالے کردیا تاکہ مزید تحقیقات و کارروائی کی جاسکے ۔