اڈیلیڈ ، 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) محمد عرفان کی آسٹریلیا کے خلاف جمعہ کے کوارٹر فائنل میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔ عرفان متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ کے دوران کولہے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے جس پر پاکستانی لجنڈ وسیم اکرم نے کہا کہ محمد عرفان جس انجری میں مبتلا ہوئے اس سے نکلنے میں عموماً دو ہفتوں کا وقت درکار ہوتا ہے۔ اگر عرفان کی انجری شدید نوعیت کی ہوئی تو اُن کا ورلڈ کپ کا سفر یہی ختم ہو جائے گا۔ ویسے ابھی عرفان کی انجری کے بارے میں کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی اور رپورٹ آنے پر ہی یہ فیصلہ ہو سکے گا کہ آیا عرفان آسڑیلیا کے خلاف کوارٹر فائنل مقابلہ کھیل سکیں گے یا نہیں۔