عرفان پٹھان نے 13 رنز کے عوض 5 وکٹس لئے

ہندوستانی ٹیم میںواپسی کی اُمید ،سلیکٹرس کیلئے نظرانداز کرنا مشکل
وڈودرا۔ 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ٹیم انڈیا کیلئے اپنا بہترین مظاہرہ پیش کرچکے آل راؤنڈر عرفان پٹھان سید مشتاق علی ٹوئنٹی 20 کرکٹ ٹورنمنٹ میں بولنگ کا زبردست مظاہرہ کیا۔ پٹھان نے وڈودرا کی جانب سے بولنگ کرتے ہوئے 13 رنز کے عوض آسام کے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اُمید ہے کہ عرفان پٹھان کے اس مظاہرہ کو ٹیم انڈیا کے سلیکٹرس نظرانداز نہیں کریں گے۔ عرفان پٹھان کے کریئر کی سب سے بہترین بولنگ کی بدولت وڈودرا نے سید مشتاق علی ٹوئنٹی 20 ٹورنمنٹ کے گروپ C میچ میں آسام کو 49 رنز سے شکست دے دی۔ وڈودرا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کیدار دیودھر (48) اور دیپک ہڈا (48) کی عمدہ اننگز کی مدد سے مقررہ 20 اوورس میں 165 رنز کا مضبوط اسکور کھڑا کیا۔ آسام کی جانب سے سید محمد نے 28 جبکہ ابو نجم نے 35 رنز دے کر 2 ، 2 وکٹس حاصل کئے جس کے جواب میں آسام کی ٹیم عرفان پٹھان (13 رنز پر 5 وکٹس ) کی طوفانی بیٹنگ کے سامنے 9 وکٹس پر 116 رنز پر آل آؤٹ ہوگئے۔