حیدرآباد ، 22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کے ایل انٹرنیشنل ووشو اوپن ٹورنمنٹ 2015ء کا 24 تا 27 جولائی کوالالمپور، ملائیشیا میں انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ اس ٹورنمنٹ میں شرکت کیلئے تلنگانہ ریاست سے تین ووشو کھلاڑیوں محمد عرفان (ٹالو کھلاڑی)، سید رحیم (ٹالو) اور میر عسکر علی (سانشو کھلاڑی) کو منتخب کیا گیا ہے۔ جنرل سکریٹری ووشو اسوسی ایشن تلنگانہ عباس کرمانی نے اپنے بیان میں کہا کہ ووشو ٹیم ملائیشیا کیلئے 23 جولائی کو روانہ ہورہی ہے۔