محبوب نگر ۔ 12 ۔ جون ( راست ) محمد ابراہیم قادری کی اطلاع کے بموجب عرس شریف حضرت سید شاہ دستگیر پاشاہ قادری حرم شرفی بمقام حبیب نگر کالونی محلہ بنڈلہ گوڑہ حیدرآباد میں منعقد ہے ۔ جلوس صندل بعد نماز مغرب چھلہ شریف چارمینار سے برآمد ہو کر براہ شاہ علی بنڈہ ، چندرائن گٹہ سے بنڈلہ گوڑہ ، پہونچ گا ۔ رسم صندل مالی حضرت سید معراج پاشاہ قادری شرفی انجام دینگے بعدازاں طرحی منقبتی و نعتیہ مشاعرہ ، زیرنگرانی حضرت سید احسن الدین شرفی ، سجادہ درگاہ شرفی چمن منعقد ہوگا ۔ جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر مولانا سید شاہ رفیع الدین قادری شرفی ، سجادہ نشین درگاہ حضرت علیم شرفی ، نور آفاقی ، ظہیر ناصری ، صادق فریدی ، حلیم بابر ، یوسف روش ، سردار سلیم ، اسد ثنائی ، منان رہبر ، شرکت کریں گے ۔ نظامت کے فرائض محمد غوث پاشاہ اتم شرفی انجام دینگے ۔ بعد مشاعرہ محفل سماع منعقد ہوگی محمد عبدالغفور نیازی ساز پر اپنا کلام پیش کرینگے ۔