عرس شریف

حیدرآباد ۔ 7 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : حضرت سید محمد بادشاہ محی الدین قادری نقشبندی شاذلی المعروف محی الحق قادری و معین الحق قادریؒ کا سالانہ عرس زیر نگرانی سجادہ نشین حکیم سید محمد قادر محی الدین قادری نقشبندی شاذلی المعروف سلیم پاشاہ قادری 8 مارچ اتوار احاطہ حضرت سید یوسف شاہ قادریؒ موضع شرزا خاں پیٹھ کوسگی منڈل ضلع محبوب نگر بعد نماز ظہر ختم قرآن مجید بعد نماز عصر قصیدہ بردہ شریف و قصیدہ غوثیہ بعد نماز مغرب صندل مالی و پیشکشی غلاف مبارک و گل افشانی ، صلواۃ و سلام و فاتحہ و دعائے خصوصی ۔ بعد نماز عشاء تناول تبرک و محفل سماع ۔ 9 مارچ بروز پیر بعد نماز مغرب چراغاں ، بعد نماز عشاء میلاد خوانی ہوگی ۔