عرس شریف

حیدرآباد ۔ 18 جولائی (راست) نبیرہ قطب الاقطاب حضور سیدنا یحییٰ پاشاہ قبلہ ؒ پیر طریقت حضرت سید شاہ غلام غوث قادری المعروف بہ حضرت قادری میاں قبلہ ؒ بانی و صدر سیرت النبیؐ اکیڈیمی و مرکزی انجمن قادریہ کے تقاریب عرس 20 اور 21 رمضان کو ریاض مدینہ درگاہ شریف حضور سیدنا یحییٰ پاشاہ قبلہ ؒ مصری گنج میں منعقد ہوںگے۔ 20 رمضان المبارک کو بعد نماز تراویح 10 بجے شب قصیدہ بردہ شریف اور غسل شریف ہوگا۔ 21 رمضان المبارک کو 3 تا 5 بجے دن ختم قرآن مجید، 5 بجے نماز عصر بعد عصر تا قبل از افطار قصیدہ بردہ شریف اور مزار مبارک پر گل افشانی ہوگی۔