حیدرآباد ۔ 21 ۔ جون : ( راست ) : حضرت سید عسکری حسینی قادری شطاری قبلہؒ کے عرس مبارک کی تقاریب 28 شعبان المعظم کو مسجد آستانہ شطاریہ واقع درگاہ شریف میں زیر سرپرستی مولانا سید محمد قبول بادشاہ حسنی الحسینی قادری الشطاری ادیب جانشین حضرت کامل انجام پائیں گی ۔ بعد عصر تلاوت قرآن مجید بعد مغرب صندل مالی ، فاتحہ سبوچہ ، چراغاں ، نعت خوانی اور جانشین حضرت کامل کی دعائے خیر امن و سلامتی ہوگی ۔ بعد نماز عشاء تا 2 بجے شب خانقاہ کامل مرکزی آستانہ شطاریہ دبیر پورہ میں محفل سماع ہوگی ۔ جس میں علماء و مشائخ مہمانان خصوصی ہوں گے ۔ مولانا سید غلام غوث شیخن احمد حسنی الحسینی قادری شطاری کامل بادشاہ منتخب سجادہ نشین و متولی مرکزی آستانہ شطاریہ مراسم عرس شریف انجام دیں گے ۔۔