حیدرآباد ۔ 16 ۔ مئی : ( راست ) : عرس شریف حضرت سید سعادت رحمتؒ 17 ، 18 رجب کو مقرر ہے ۔ صندل مالی 17 رجب کو بعد نماز مغرب کوچہ خطیب پرانی حویلی سے روانہ ہو کر درگاہ شریف حضرت سعادتؒ کوچہ خطیب پرانی حویلی عقب نیو سالار جنگ میوزیم کو پہنچے گا اور 18 رجب کو بعد نماز فجر چادر گل کا نذرانہ پیش کیا جائے گا ۔ فاتحہ خوانی ہوگی ۔۔
٭٭ سہ روزہ تقاریب عرس حضرت شاہ محمد قادر پاشاہ اولیٰ ملتانی القادری المعروف حضرت پاشاہ میاں ؒ نبیرہ حضرت ملتانی پاشاہؒ کے انتظامات کا آغاز ہوچکا ہے ۔ پروگرام کے مطابق 21 رجب کو 11 بجے شب غسل شریف 22 رجب کو بعد نماز عصر تلاوت کلام پاک بعد نماز مغرب روانگی جلوس صندل مبارک از جامع مسجد شمس آباد تا درگاہ شریف حضرت معز ؒ بعد صندل مالی جلسہ فیضان اولیاء کرام منعقد ہوگا ۔ جس کو علماء کرام و مشائخین عظام مخاطب کریں گے