حیدرآباد ۔ 17 ۔ اپریل : ( راست ) : حضرت شاہ غوث گلیم پوشؒ کے عرس کے سہ روزہ سالانہ تقاریب جمعہ 18 اپریل تا یکشنبہ 20 اپریل روضہ غوثیہ احاطہ درگاہ مرزا سردار بیگؒ آغا پورہ میں سجادہ نشین روضہ غوثیہ مولانا شاہ احمد خسرو المدنی جانشین چراغ دکنؒ کی سرپرستی اور نگرانی میں منعقد ہوں گی ۔ ان دینی مشاغل کا آغاز جمعہ 18 اپریل کو روضہ غوثیہ میں نماز ظہر کی ادائیگی کے بعد ہوگا ۔ قرات قرآن کریم ہوگی اور مجلس قل و درود شریف ہوگی ۔ بعد ادائیگی نماز عصر خسرو مقام آغا پورہ جدید میں اور بعد نماز عشاء روضہ غوثیہ میں محافل سماع منعقد ہوگی ۔ 19 اپریل کو بعد ادائیگی نماز عشاء سالانہ جلسہ وعظ منعقد ہوگا ۔ قرات قرآن کریم ، نعت شریف اور منقبت کے بعد حضرت سجادہ نشین مولانا احمد خسرو المدنی حاضرین سے خطاب کریں گے ۔۔