گلبرگہ /31 جنوری (ذریعہ فیکس) حضرت خواجہ گنج بخش کے عرس شریف کا آغاز 2 فروری بروز منگل ہوگا۔ بعد نماز عصر خانقاہ حضرت خواجہ بندہ نواز رحمۃ اللہ علیہ سے بعد سماع جلوس صندل روانہ ہوکر بارہ ساعت درگاہ شریف میں داخل ہوگا۔ 3 فروری بروز چہارشنبہ سات ساعت صبح رسم صندل مالی کے بعد سماع ہوگا اور بعد نماز عشاء محفل سماع منعقد ہوگی۔ 4 فروری بروز جمعرات آٹھ ساعت صبح چراغاں اور بعد عصر زیارت ہوگی، جب کہ نو ساعت شب حویلی روضہ خورد میں مجلس قل شریف اور تقسیم تبرک کے بعد عرس شریف کا اختتام عمل میں آئے گا۔ مراسم عرس حضرت سید شاہ حسن شبیر محمد محمد الحسینی انجام دیں گے۔