شاہ آباد 21 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شاہ آباد میں حضرت غیبی پیرؒ کی تقاریب عرس کا آغاز صندل مبارک سے ہوا۔ جناب اسد کی رہائش گاہ سے صندل مبارک درگاہ شریف پہنچا۔ صندل مبارک سے پہلے مشہور شاعر و سجادہ نشین حضرت علامہ اسحاق عظیم صابری حسانی صدیقی، تسکین شاہ آبادی، الیاس ہاشمی نے نعتیہ کلام و سلام سناکر داد تحسین حاصل کی۔ صندل مالی میں سجادہ نشین حضرت اسحاق عظیم صابری حسانی صدیقی تسکین شاہ آبادی اور دیگر نے عقیدت مندان اولیاء نے حصہ لیا۔ سلام و فاتحہ کے بعد تقسیم تبرک ہوا۔