عرس شریف و نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد

محبوب نگر ۔ 18 ۔ ( راست ) جناب سید قلندر احمد علی معتمد مسجد شرفی محبوب نگر میں 15 ستمبر بروز اتوار بعد نماز ظہر پیرو مرشد حضرت سید احمد شرفی کا (8) واں عرس شریف بڑے ہی احترام و عقیدت کے ساتھ بمقام مسجد شرفی چمن احمد نگر محبوب نگر منایا گیا جس کی سرپرستی بزرگ پیرو مرشد حضرت عبدالحفیظ ( مدنی میاں ) نے کی جبکہ نعتیہ و منقبتی مشاعرہ کی نگرانی جناب سید شاہ فریدالدین سجادہ نشین مسجد شرفی چمن نے کی ۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے حضرت مولانا سید شاہ رفیع الدین قادری سجادہ نشین بارگاہ علیم الدین شرفی و سید احسن الدین شرفی سجادہ نشین بارگاہ شرفی چمن نے شرکت کی ۔ جلسہ کا آغاز قرات کلام پاک سے ہوا اور چند نعت خواں بشمول کمسن طلباء نے بارگاہ رسالت میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کئے ۔ بعدازاں طرحی مشاعرہ ہوا ۔’’ جناب احمد شرفی کا مکہ میں بسیرا ہو ‘‘ یہ ممتاز شعرائے کرام جہانگیر نیر ، عبدالمعز شرفی ، باسط مظہری ، حبیب الدین حبیب ، جلیل رضا ، علی منان ، برہان وارثی ، صادق فریدی ، حلیم بابر ، ظہیر ناصری ، نور آفاقی ، سردار سلیم ، احسن الدین شرفی ، وعبدالحفیظ شرفی ، مدنی میاں نے طرحی کلام پیش کیا ۔