شاہ آباد ۔ 11 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شہید حضرت علامہ اخگر شاہ آبادی رحمۃ اللہ علیہ حسانی صدیقی میں عرس حضرت حاجی پیر کے موقع پر جلسہ عظمت اولیاء و نعتیہ و منقبتی مشاعرے کا کامیاب انعقاد معروف صوفی شاعر و سجادہ نشین مولانا اسحاق عطیم صابری حسانی قادری کی زیرنگرانی عمل میں آیا ۔ جبکہ مہمانان خصوصی محمد عبدالنبی دوبئی ، تسکین شاہ آبادی محمد رفیع محمد ابراہیم قریشی تھے اس جلسے و مشاعرے کا آغاز اختتام ملک الشعراء علامہ صابر شاہ آبادی رحمۃ اللہ علیہ حسامی صدیقی کی نعت و سلام سے ہوا ۔ جلسہ عظمت اولیاء کو مہمانان خصوصی محمد عبدالنبی ( دوبئی ) تسکین شاہ آباد میں محمد رفیع میر حسن محمد ابراہیم قریشی کے علاوہ نگرانکار جلسہ مولانا اسحاق عظیم صابری حسامی قادری نے بہت ہی تفصیل کے ساتھ مخاطب کیا بعدازاں نعتیہ و منقبتی مشاعرے میں محمد یعقوب ، محمد رفیع ، میر حسن ، محمد بابر ، محمد عبدالنبی ، محمد ابراہیم قریشی ، تسکین شاہ آباد ، الیاس ہاشمی محمد رفیق ، تولہ شاہ و نگرانکار جلسہ و مشاعرہ مولانا اسحاق عظیم صابری حسامی اسے کلام سے نوازتے ہوئے خوب دادا حاصل کی ۔ سلام و فاتحہ و دعائے امن عالم کے بعد اختتام جلسہ و مشاعرہ ہوا ۔ ’’ پیرزادے ‘‘ نے بہت شاندار نظامت کی ۔ نگرانکار جلسہ و مشاعرہ مولانا علامہ پیرزادہ سید محمد اسحاق عظیم صابری حسامی صدیقی قادری نے مہمانان خصوصی کی خواہش دعائے امن عا لم کی ۔