عرس شریف حضرت سید شاہ محمد محمد الحسینی ؒ

گلبرگہ 30 ڈسمبر (ذریعہ فیاکس )جناب محمد حبیب معتمد روضہ منورہ بزرگ گلبرگہ کی اطلاع کے بموجب حضرت سیدشاہ محمد محمد الحسینی رحمۃ اللہ علیہ کا 8واں عرس شریف حسب عمل در آمدقدیم نظام العمل منا یا جا ئے گا ۔ 9ربیع الاول مطابق یکم جنوری بروز جمعرات بعد نماز عصر جلوس صندل مبارک زیر نگرانی ڈاکٹر حضرت سید شاہ گیسودراز خسرو حسینی سجادہ نشین بارگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز ؒ حویلی روضہ منورہ بزرگ تا درگا ہ شریف بر آمد ہو گا ۔ 10ربیع الاول مطابق 2جنوری بروز جمعہ نماز عصر 4بجکر 35منٹ پر ادا کی جا ئیگی اور بعد نماز عصر مراسم صندل مالی تقدس مآب حضرت سجادہ نشین قبلہ انجام دیں گے ۔ بعد صندل مالی ، بند سماع ، تقسیم تبرک ، دعائے خیر وسلامتی کے بعد محفل کا اختتام ہو گا ۔ 10بجے شب سماع خانہ درگاہ شریف میں ’’ محفل سماع ‘‘ کا انعقاد عمل میں آئیگا ۔ 11ربیع الاول مطابق 3جنوری بروز ہفتہ 8-30ساعت صبح خدمت چراغاں وبند سماع ، فاتحہ ، تقسیم تبرک ، دعائے خیر وسلامتی ، بعد نماز عصر تا مغرب ختم قرآن مجید ، خدمت زیارت ، چادر گل ، سلام ، فاتحہ وتقسیم تبرک عمل میں لائے جائیں گے۔