عرس شریف حضرت خواجہ بندہ نواز

ؒ کا ای ٹی وی اردو پر لائیو ٹیلی کاسٹ
گلبرگہ۔ /10ستمبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مسٹر جواد نمائندہ ای ٹی وی ضلع گلبرگہ و یادگیر کی اطلاع کے بموجب حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو دراز ؒ کے 610ویں عرس شریف کا آنکھوں دیکھا حال ای ٹی وی اردو پر 11 ستمبر کو شام 5بجے سے وقفہ وقفہ سے ٹیلی کاسٹ کیا جائیگا۔واضح رہے کہ عرس شریف کا آغاز 11ستمبر کو محبوب گلشن ،گلبرگہ سے شام 5بجے جلوس صندل مبارک درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز ؒکی جانب روانہ ہونے سے ہوگا۔جلوس صند ل مبارک کی روانگی اور بعد ازاں گیارہ سیڑھی بارگاہ حضرت خواجہ بندہ نوازؒ پہنچنے پر حضرت سید شاہ خسرو حسینی اور خانوادہ بندہ نواز، ؒ مریدین معتقدین و زائیرین عرس شریف صندل مبارک کا استقبال کریں گے۔ اسی رات ایک بجے تا صبح چار بجے درگاہ شریف میں فاتحہ بائیس خواجگان چشت، صندل مالی و بند سماع کی تفصیلات بھی ٹیلی کاسٹ کی جائیں گی۔16ذیقعدہ مطابق 12ستمبر دوپہر ایک بجے تا 2بجے نمازجمعہ سے قبل حضرت سجادہ نشین کی تقریر لائیوٹیلی کاسٹ کی جائیگی۔ اسی رات درگاہ شریف میں 12بجے تا صبح 4بجے محفل سماع کی بھی لائیو ٹیلی کاسٹنگ کی جائیگی۔ 17ذیقعدہ مطابق 13ستمبر کی رات دیر گئے ایک بجے تا صبح 5بجے سماع خانہ درگاہ شریف میں منعقد کی جانے والی محفل سماع (قل) کی جھلکیاں بھی ٹیلی کاسٹ کی جائیں گی۔