گلبرگہ 30 ڈسمبر (ذریعہ ای میل ) حضرت سید حاجی منور رحمۃ اللہ علیہ قصبہ گنجوٹی تعلقہ عمر گہ ضلع عثمان آباد مہاراشٹرا کا عرس مبارک 24-25اور 26ڈسمبر کو منا یا گیا 24ڈسمبر کو جلوس صندل اور مراسم صندل مالی انجام دیئے گئے 25ڈسمبر کو جشن چراغان انعقاد عمل میں آیا اس موقع پر جلسہ عظمت اولیاء اللہ کا انعقاد ہوا جسکی صدارت الحاج بابومیاں صاحب عبد الجبار مجاور نے کی ۔جلسہ کا آغاز مولاناحافظ جمیل احمد ، صاحب کی قرأ ت سے ہو جبکہ جنا الیاس صابری شاہ آباد نے اپنے والد محترم مرحوم صابر شاہ آباد کے نعتیہ کام کو پیش کر کے سماع باندھ دیا صدر جلسہ محترم الحاج بابو میاں صاحب بھی بارگاہ حضرت سید حاجی منور رحمۃ اللہ پر منقبتی کلام اور نعتیہ کلام پیش کیا اس جلسہ سے مولانا سید صابر احمد لطیفی خطیب وامام مسجد اہل قریش روضتین گلبرگہ نے خطاب کیا ۔پروفیسر ذرہ قاضی نے قومی یکجہتی کو فروغ دینے پر زور دیا۔ ڈاکٹر نظیر احمد صاحب نے شکر یہ کا فریضہ انجام دیا جبکہ محمد خواجہ گیسو دراز گلبرگہ نے جلسہ کی کارروائی چلا ئی اس جلسہ میں کثیر تعداد میں لوگ شریک تھے جس میں قابل ذکر عبد الجبار سکریٹری منیر احمد موذن مسجد معراج جناب آیت اللہ سرمست ورفیق بابا وشمس الدین کے علاوہ کئی احباب شامل ہیں ۔