عرس حضرت کریم اللہ شاہ قادری 399 کا اختتام

کرنول 4اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کرنول کی مشہور بارگاہ حضرت کریم اللہ شاہ قادری کے 399عرس کی تقاریب کی اختتام عمل میں آیا ۔ عرس کی تقاریب پچھلے 5 دنوں سے جاری تھے ۔ صندل مالی فرائض سجادہ نشیں سید سرفراز قادری نے انجادم دئے۔ عرس کے موقع پر بین ریاست ، آندھرا پردیش ، تلنگانہ سے کثیر تعداد میں زائرین نے شرکت کی ۔ اس موقع پر صدر سجادگان و متولیان درگاہ کمیٹی سید میراں باشاہ بخاری ، سید نورا لحسن حسینی ، سید وحید پاشاہ بخاری ، سید واجد پاشاہ بخاری ، اراکین جامعہ قمرالھدیٰ ایجوکیشنل سوسائٹی وسید مبشر پاشاہ قادری ، پبلیشر بزم آئینہ سید قدرت اللہ قادری وغیرہ شریک رہے۔