سرپور ٹاؤن۔/31جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حضرت سید طالب علی شاہ ؒ کا عرس شریف 9اور 10ذیقعدہ 13اور 14 اگسٹ کو منعقد کیا جارہا ہے۔ اس سلسلہ میں ہر سال کی طرح اس سال عرس شریف کی عارضی کمیٹی تشکیل دی گئی اور کمیٹی کی جانب سے عرس شریف کی تیاریوں کے کاموں کا آغاز ہوچکا ہے۔ حضرت قبلہ کے آستانہ میں موجود قدیم قبرستان کے اطراف و اکناف کے علاقوں میں صاف صفائی کے کاموں کا آغاز بھی ہوچکا ہے۔ یہاں پر اس بات کا ذکر ضروری ہوگا کہ حضرت قبلہ سید طالب علی شاہ ؒ کے عرس و صندل شریف میں حاضری کیلئے لاکھوں کی تعداد میں عقیدت مندشرکت کرتے ہیں۔