محبوب نگر /14 اکٹوبر ( ذریعہ ای میل ) محمد غیاث پاشاہ قادری ( اسکالر فارسی ) کی اطلاع کے بموجب تاج العارفین سید شاہ برہان محبوب سہروردی المعروف حضرت برہنہ بادشاہؒ مستقر محبوب نگر کا 245 واں عرس شریف کے 4 روز تقاریب کا انعقاد عمل میں آیا ۔ بتاریخ 9 اکٹوبر بعد عشاء 33 واں مرکزی جلسہ فیضان اولیاء منعقد ہوا ۔ 10 اکٹوبر بروز ہفتہ بعد نماز مغرب رسم صندل مالی شاہ محمد غوث پاشاہ قادری اتم شرفی متولی درگاہ شریف و دیگر مشائخین نے انجام دیا ۔ بعد ازیں تمام شب محفل سماع منعقد ہوئی اور 11 اکٹوبر بعد عشاء جشن چراغاں و طرحی مشاعرہ منعقد کیا گیا ۔ ان تقاریب میں بلا مذہب و ملت ہزاروں کی تعداد میں عاشقان اولیاء نے شرکت کی ۔ علماء و مشائخین میں خصوصاً شرکت فرمانے والوں میں حضرت مولانا سید شاہ رفیع الدین قادری شرفی سجادہ نشین درگاہ حضرت علیم شرفی حیدرآباد ۔ حضرت مولانا سید احسن الدین شرفی سجادہ نشین درگاہ شرفی چمن حیدرآباد ، مولانا سید عبدالرزاق شاہ قادری سجادہ نشین درگاہ حضرت سید مردان علی شاہ قادریؒ مولانا سید امین الدین قادری سجادہ نشین درگاہ حافظ صاحبؒ حضرت مولانا سید خواجہ تراب شاہ چشتی قدیری سجادہ نشین ہلکٹہ شریف ، مولانا رحمانی شاہ صاحب سجادہ نشین درگاہ امی شاہؒ مولانا صادق پاشاہ نقشبندی سجادہ نشین درگاہ حضرت مولانا شاہ ناگرکرنول ، مولانا سلطان چشتی مرزائی ، مولانا سید عزیز اللہ قادری ، نائب شیخ تفسیر جاوید نظامیہ ، مولانا سید چندا حسینی برادر سجادہ گوگی شریف مولانا خواجہ فیض الدین نقشبندی مولانا محمد محسن پاشاہ قادری ، صوفی عبدالرحیم قادری خلیفہ سلسلہ بیجاپور ، مولانا نقی امام خان ، فاضل بریلوی ، صوفی عبدالصمد چشتی ، سید پاشاہ قادری سجادہ نشین ( درگاہ گدوال ) مولانا فرید محی الدین قادری شرفی ( سجادہ نشین شرفی چمن پال کنڈہ ) محمد مظہر حسین شہید قادری شرفی متولی درگاہ شریف انپور اور سیاسی قائدین میں سری جتیندر ریڈی ایم ڈی ، سری سرینواس گوڑ ایم ایل اے ، جناب خواجہ فیاض الدین انور پاشاہ ، سری گوپال یادو کونسلر ٹی آر ایس محمد حنیف کانگریس لیڈر ، سید تقی الدین سکریٹری جہانگیر پیراں آئی ٹی آئی ، سید مظہرالدین ، سعداللہ جیندی نے شرکت کی ۔ 12 اکٹوبر بعد نماز فجر ختم القرآن و سلام بارگاہ خیرالانام کے بعد حضرت مولانا شاہ محمد غوث پاشاہ قادری اتم شرفی متولی درگاہ شریف کی دعاء پر 4 روزہ تقاریب کا اختتام عمل میں آیا ۔