صنعاء ۔ 2 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) یمن میں قانونی حکومت کے مددگار عرب اتحاد نے شمالی صوبے صعدہ میں ایک فضائی حملے میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی شیعہ باغیوں کا ایک راکٹ پیڈ لانچر تباہ کردیا ہے۔عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نیایک بیان میں کہا ہے کہ اتحاد کی مشترکہ کمان فورسز نے حوثی ملیشیا کی نقل وحرکت اور سرگرمیوں کی مسلسل نگرانی کے بعد صوبہ صعدہ میں اس خفیہ راکٹ پیڈ لانچر کا سراغ لگایا تھا اور یہاں سے بیلسٹک میزائل داغے جاتے تھے۔انھوں نے کہا کہ اتحادی فورسز نے بین الاقوامی انسانی قانون اور فوجی ضوابط کی پاسداری کرتے ہوئے اس راکٹ پیڈ لانچر کو فوری طور پر ہدف بنا کر تباہ کردیا ہے۔کرنل ترکی المالکی نے عرب اتحادی فورسز کی مشترکہ کمان کے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ’’حوثیوں کیبیلسٹک میزائلوں اور حربی صلاحیتوں کو تباہ کیا جائے گا اور دہشت گرد ملیشیا کو بیلسٹک میزائلوں کے حصول اور علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کے لیے خطرہ بننے سے روکا جائے گا‘‘۔