عراق کے وزیر برقی توانائی احتجاجوں کے بعد معطل

بغداد۔29جولائی ( سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نے ملک کے وزیر برقی توانائی کو برقی بحران اور ناقص خدمات کی شکایات اُن کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے بعد ان کے عہدہ سے معطل کردیا ہے ۔قاسم الفہظاری اس وقت تک معطل رہیں گے جب تک کہ تحقیقات کااختتام نہیں ہوجاتا ۔ تاہم وزیراعظم حیدرالعباسی نے اپنے اعلان کی تفصیلات کا انکشاف نہیں کیا ۔