کرکک (عراق) ۔ 26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جہادیوں نے عراق کے شہر ہویجا میں گذشتہ 3 ماہ کے دوران جبکہ اسے سرکاری فوج نے دولت اسلامیہ سے چھٹکارا دلایا تھا، تقریباً 45 افراد ہلاک کردیئے ہیں جن میں فوجی اور شہری دونوں شامل ہیں۔ صوبہ کرکک کے ایک پولیس عہدیدار نے کہا کہ اسی مدت میں الشابی حکومت کی نیم فوجی تنظیم، پولیس اور نیم فوجی شاخوں نے تقریباً 288 جہادیوں کو ہلاک اور دیگر 55 کو گرفتار کرلیا۔ عراق کے فوجی ماہر صمد البایاتی نے کہا کہ جہادیوں کی اس علاقہ میں موجودگی ایک سنگین خطرہ بنی ہوئی ہے۔ بایاتی نے کہا کہ جہادی اب بھی حملوں اور اغوا کی وارداتیں کررہے ہیں جس کی وجہ سے کئی باغی افراد وطن واپس آنے سے انکار کررہے ہیں۔